25 مئی 2013 - 19:30
ملت بحرین کی سرکوبی پر دنیا خاموش تماشائي

بحرین میں آل خلیفہ کی شاہی حکومت کے ہاتھوں ملت بحرین کی سرکوبی پر دنیا خاموش تماشائي بنی ہوئي ہے۔

 ابنا:  بحرین پر سعودی عرب کے قبضے اور سعودی فوجیوں کے ہاتھوں بحرینی انقلابیوں پر تشدد کے باوجود عالمی ادارے اور انسانی حقوق کی حمایت کے دعویدار بدستور خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں اورحکمران اقلیت کے مقابل شیعہ اکثریت کی صدائے حق طلبی کو نظرانداز کررہے ہیں۔ افغانستان کی جمہور ویب سائٹ نے بحرین کے بارے میں لکھا ہے کہ اسلامی بیداری کی تحریکوں میں ملت بحرین کا انقلاب علاقے میں مظلوم ترین انقلاب ہے اور اسے مغرب اور اسکے آلہ کاروں نے میڈیابائيکاٹ کا نشانہ بنایا ہے۔  اس ویب سائٹ کے مطابق ملت بحرین کا انقلاب جمہوریت، انسانی حقوق کی حمایت اور معلومات کی فراہمی نیز میڈیا کوریج کے تعلق سے کسوٹی قرارپایا ہے۔ افغانستان کی اس نیوز ایجنسی نے لکھا ہےکہ بحرین پرحاکم آل خلیفہ کی حکومت ایسی غیر قانونی اور غیر جمہوری حکومت ہے جسے امریکہ کی بھرپور حمایت حاصل ہے کیونکہ امریکہ بحرین میں اپنی بڑی اور اسٹراٹیجیک بحری بیس کے بدلے حقیقی جمہوریت کی بحالی کا سودا نہیں کرنا چاہتی۔ افغانستان کی جمہور ویب سائٹ نے لکھا ہےکہ بحرین میں امریکی بحریہ کے پانچوین بیڑے کی بیس ہے اور یہ بیس اس ملک کے لئے جو اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ دیرینہ دشمن رکھتا ہے اور دوسری طرف سے مشرق وسطی اور خلیج فارس کے تیل کےذخائر کی لوٹ کھسوٹ میں مشغول ہے کوئي معمولی مراعات نہیں ہے۔  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲